open forum helded in depalpur wapda office 397

دیپالپور،واپڈا کے زیراہتمام ایکسیئن آفس میں ایس ای اوکاڑہ کی کھلی کچہری اور واک منعقد

دیپالپور،ایکسیئن آفس میں ایس ای اوکاڑہ کی کھلی کچہری اور واک منعقد،سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر انہیں حل کرنے کے احکامات جاری کئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دیپالپور میں ایکسئین آفس میں کھلی کچہری منعقد کی جس میں ایس ای اوکاڑہ مہراللہ یار اور ایکسیئن دیپالپور ملک شاہد نے تحصیل بھر سے آئے ہوئے سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کیلئے احکامات جاری کئے۔اس موقع پر ایس ڈی سی اوکاڑہ چوہدری محمداکرم،ایس ڈی او دیپالپور اربن میاں طارق بشیر،ایس ڈی اورورل،ملک عرفان اللہ ،ایس ڈی او مظہرآباد عطالمجیب ،ایس ڈی او حویلی لکھا اسامہ طارق،ایس ڈی او بھومن شاہ امین طیب اور ایس ڈی او حویلی رورل مقبول غوری بھی موجود تھے۔اس اوپن فورم میں سی ای او اوکاڑہ ڈائری قاسم علی کی جانب سے یہ تجویز بھی دی گئی ایسی کھلی کچہریاں ہر ماہ منعقد کرنے کی ضرورت ہے.کھلی کچہری سے قبل واپڈا افسران کی جانب سے ایکسئین آفس سے مدینہ چوک تک بجلی چوری کے خلاف آگہی کیلئے واک بھی منعقد کی گئی جس میں اعلانات کئے گئے کہ بجلی چوری ایک سنگین جرم ہے جس میں ملوث افراد کو ہرگز معاف نہیں کیاجائے گا ۔اس موقع پراوکاڑہ ڈائری سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ڈی او دیپالپور اربن سب ڈویژن میاں طارق بشیر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کھلی کچہریوں کا انعقاد عوام کے مسائل کو بہتر طور پر حل کرنے کیلئے کیا جاتا ہے ہمارے دروازے سائلین کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں جن کو اپنے مسائل کے حل کیلئے کسی سفارش کی ضرورت نہیں جس کو کوئی مسئلہ ہو وہ سیدھا ہمارے پاس آئے ہم عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت حاضر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں