دیپالپور،ورلڈ بلڈ ڈونرز ڈے پر احمد تھلیسیمیا ہسپتال کنگن پور میں تقریب کا انعقاد
رپورٹ:اوکاڑہ ڈائری
دنیا بھر میں چودہ جون کو ورلڈ بلڈ ڈونرز ڈے منایا گیا اس دن کو منانے کا مقصد دوسروں کی زندگیان بچانے کیلئے بلڈ عطیہ کرنے کی اہمیت اجاگر کرنا ہوتا ہے اس سلسلے میں ایک تقریب احمد تھلیسیمیا ہسپتال کنگن پور میں رکھی گئی جس میں تحصیل چونیا ں کے اسسٹنٹ کمشنر عامر بٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور تھیلیسیمیا کے حوالے سے احمد تھیلیسیمیا ہسپتال کی کاوشوں کو بہت سراہا اور علاقے بھر کے لوگوں کو داد دی انہوں نے بلڈ ڈونرز میں اپنے ہاتھ سے سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔
اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عامر بٹ نے کہا کہ انسانی جانوں کو بچانے میں ہمیشہ آگے بڑھ کر کام کرنا چاہیے جیسے قرآن مجید میں ہے کہ جس نے کسی ایک انسان کی جان بچائی گویا کہ پوری انسانیت کی جان بچائی جس دل کے اندر انسانی خدمت کا جذبہ پیدا نہیں ہوتا وہ تو جانور کی مانند ہے لہذا انسانیت کی خدمت کیلئے ہمیں جھجک محسوس نہیں کرنی چاہیے بلکہ آگے بڑھ کر بھرپور انداز میں خدمت کرنا ہے۔
اس تقریب میں میاں ندیم جتالہ انچارج ریسکیو 1122 تحصیل دیپالپور نے بھی شرکت کی اور بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ جو ان معصوم بچوں کی خدمت کیلئے گاہے بگاہے کوشش کرتے ہیں اللہ تعالی بھی ان کی بھرپور مدد کرتا ہے یہ بچے فرشتوں سے کم نہیں ان کے علاوہ انجینئر معاذ عمران صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع قصور نے بھی بھرپور انداز میں خدمت خلق کے اس کام کو دیکھ کر بچوں کی خدمت کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھنے کے ساتھ ساتھ اس نیکی کے کام اچھے انداز میں خدمت کرنے کی تلقین کی پروگرام میں ملک محسن عزیز صاحب صدر رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع قصور نے بھی اپنے دوستوں رانا اشفاق صاحب اور اپنے دوست احباب کے ذریعے تعاون بھی کیا اور مزید تعاون کرنے کی یقین دھانی بھی کروائی۔
ان کے علاوہ میاں شہزاد ڈولہ ڈویثرنل جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ میاں جاوید اقبال وٹو کوآرڈینیٹر تحصیل دیپالپور شفیق الرحمن صاحب جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع قصور احسن جمال ابتسام الہی امیر عبدالستار سردار یحیی کنول سینئر نائب صدر پاکستان کسان اتحاد رانا یونس صاحب بانی احمد تھلیسیمیا ہسپتال کنگن چوہدری منیر پتو کی نے بھی اپنے دوستوں کے ساتھ بھرپور شرکت کی اور بچوں کی خدمت کیلئے ہر طرح سے تعاون کرنے کی یقین دھانی بھی کروائی اور اس خیر کے اس کام کو خوب سراہا۔