دیپالپور،ورلڈ ڈونرز ڈے پر جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ منعقد

معروف فلاحی تنظیم جگنو ویلفیئر فاونڈیشن کی جانب سے ورلڈ بلڈ ڈونرز ڈے کے موقع پر دیپالپور کے نواحی علاقے منچریاں میں پانچواں فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔

کیمپ میں ڈاکٹر عادل رشید،ڈاکٹر شان رضا رضوی،ڈاکٹر اقصی،ڈاکٹر نذر فرید،ڈاکٹر محمد طارق محمود،ڈاکٹر ارسلان یسین سیکھیرا،ڈاکٹر فرینہ وقار نے تین سو سے زائد مریضوں کو چیک کیا جبکہ مریضوں کو ادویات،الٹراساونڈ اور ٹیسٹوں کی سہولیات بھی مفت فراہم کی گئیں۔لیبارٹری ٹیسٹوں کی خدمات محمد احمد لیب ٹیکنالوجسٹ اور انس اسلم ٹیکنیشن نے ادا کیں

جبکہ ریسکیو1122نے بھی اس موقع پر بھرپور معاونت کی اور نوجوانوں کو ریسکیو ٹریننگ فراہم کی۔ عوام نے جگنو ویلفیئر فاونڈیشن کی اس کاوش کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جبکہ جگنو ویلفیئر فاونڈیشن کے چیئرمین علی جگنو اورصدر سید فدا حسین نے تمام ڈاکٹرز اور بہترین انتظامات پر تمام ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشااللہ مستقبل میں بھی خدمت کے اس سلسلے کو جاری و ساری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں بلڈ ڈونیشن کا بہت جذبہ ہے تاہم اس بارے مزیدآگہی کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button