fedreal parlimentery secertary rao ajmal khan 732

دیپالپور،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راؤمحمد اجمل خان نے پارٹی بدلنے بارے اپناموقف واضح کردیا

دیپالپور، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صنعت وپیداوار راؤمحمد اجمل خان نے پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا اور سوشل میڈیا پر ان کے مسلم لیگ ن کو خیرباد کہنے کی خبروں بالکل بے بنیاد ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مخالفین کی جانب سے ایسی من گھڑت افواہیں مسلم لیگ ن کیساتھ میری محبت کو کم نہیں کرسکتیں میرا جینا مرنا مسلم لیگ ن اور میاں نوازشریف کیساتھ ہے اور میں انشااللہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے ہی الیکشن لڑوں گا ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے رپورٹنگ کرنی چاہئے اور بلاوجہ کسی کے نام کیساتھ کوئی خبر منسلک کرنا انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے جس کی میں بھرپور مذمت کرتا ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں