وفاق المدارس پاکستان کے قائدین کاجامعہ ریاض الجنہ کو امتحانی مرکز بنانے پرشکریہ۔وطن کے دفاع،سلامتی اور استحکام کیلئے دینی مدارس کے لاکھوں طلباء افواج پاکستان کیساتھ ہیں ۔سرپرست جامعہ الحاج حافظ محمدشعبان صدیقی اور خطیب ومہتمم ادارہ صاحبزادہ مولانا محمدحسان صدیقی کا قائدین وفاق ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر،مولانا قاری حنیف جالندھری ودیگرکی کاوشوں کوخراج تحسین ،وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے ملحق 23ہزارمدارس میں زیرتعلیم 25لاکھ طلباء اسلامی جمہوریہ پاکستان کو گوشہ عافیت سمجھتے ہیں دینی مدارس پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ونگہبان ہیں اور وقت آنے پروطن کی جغرافیائی سرحدوں پربھی مرمٹنے کو تیار ہیں قیام پاکستان کے وقت ہمارے بزرگوں نے وطن کے حصول میں عملی کردار ادا کیا آج وطن کے استحکام اورتحفظ کیلئے بھی علماء کردار ادا کررہے ہیں مدارس عربیہ میں زیرتعلیم طلباء قوم اور پاکستان کے سپوت ہیں مدارس عربیہ امت مسلمہ کے ایمان کی حفاظت کا بڑا ذریعہ ہے ساہیوال ڈویژن کے مسؤل مولانا کلیم اللہ رشیدی نے قاری عتیق الرحمن اور وفد کے ہمراہ تحصیل دیپالپور کے امتحانی سنٹر مرکز توحیدوسنت جا معہ ریاض الجنہ کا دورہ کے موقع پر سنٹر کے مثالی اور بہترین انتظامات کو زبردست سراہا اور کہا کہ وفاق المدارس العربیہ دینی مدارس کا پورے ملک کا بورڈ ہے جس کے نظم کے تحت رجسٹرڈ اداروں کے سالانہ امتحانات ایک ہی وقت میں ملک بھر میں منظم انداز میں منعقد ہوتے ہیں اور بورڈ کی طرف سے منتخب کردہ نگران امتحانی سنٹر میں پرچہ لیتے ہیں تحصیل دیپالپور میں تحفیظ القرآن کا سنٹر جامعہ رہاض الجنہ بنایا گیا جس میں تحصیل بھر سے مدارس جمع ہوئے ۔واضح رہے کہ ڈویژن ساہیوال میں 3669 حفاظ کرام وفاق المدارس کے تحت امتحان میں شریک ہوئے جبکہ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سال پورے پاکستان سے صرف وفاق المدارس کے تحت شعبہ حفظ سے78641 قرآ ن مجید کے حفاظ امتحان دے رہے ہیں اس موقع پر مولانا محمدضیاء القاسمی،قاری محمدابوبکر،مولاناعبدالرزاق ،مولانا محمدیوسف،قاری محمدانور،مفتی محمود الحسن،صاحبزادہ حافظ سلمان صدیقی،قاری محمدریاض،قاری محمدساجد،قاری محمدعمران سمیت تحصیل بھر کے علماء ،قراء اور طلباء موجود تھے۔
