دیپالپور،وکلاء کے حقوق کا تحفظ اور قانون کی بالا دستی ترجیح ہے،میاں سجاد احمد وٹو ایڈووکیٹ 105

دیپالپور،وکلاء کے حقوق کا تحفظ اور قانون کی بالا دستی ترجیح ہے،میاں سجاد احمد وٹو ایڈووکیٹ

دیپالپور،وکلاء کے حقوق کا تحفظ اور قانون کی بالا دستی ترجیح ہے،ملک کو درپیش تمام مسائل کا حل عادلانہ و منصفانہ نظام ہے،میاں سجاد احمد وٹو ایڈووکیٹ تفصیلات کے مطابق دیپالپور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں سیکرٹری دیپالپور ایسوسی ایشن کے امیدوار میان سجاد احمد وٹو ایڈووکیٹ کے اعزاز میںپر تکلف ظہرانہ دیا گیا جس میں دیپالپور بار کے معزز ممبران کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی۔

اپنے خطاب میں میاں سجاد احمد وٹو نے کہا کہ کامیابی کے بعد وکلا کے حقوق کے تحفظ اور قانون کی بالادستی سمیت بار کے حل طلب مسائل کواپنی ترجیحات میں شامل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جس دن انصاف کا بول بالا ہوا نظام درستگی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا اس کیلئے وکلا برادری اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

میاں سجاد احمد وٹو ایڈووکیٹ نے تمام حاضرین اورحمایت کرنے والے تمام گروپس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انشا اللہ کامیاب ہو کر آئین و قانون کی بالادستی، بار کی فلاح و بہبود اور وکلا برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ملکر کام کریں گے۔ ملک کو درپیش تمام مسائل کا حل اور بحرانوں سے نجات کا واحد راستہ عادلانہ اور منصفانہ نظام کے قیام میں ہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں