fire in deplapur tyre shop 591

دیپالپور،ٹائرشاپ میں آگ بھڑک اٹھی،لاکھوں کا نقصان

دیپالپور،ٹائرشاپ میں آگ بھڑک اٹھی،لاکھوں کا نقصان،فائربریگیڈ نے آگ پرقابو پالیاتاہم ساراسامان جل کر خاکستر تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام دیپالپور کچہری چوک میں واقع عبدالرحمان ٹائرشاپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے انتہائی خوفناک شکل اختیار کرلی فائربریگیڈ کا عملہ بروقت پہنچ گیا اور تین گھنٹے کی مسلسل محنت کے بعد آگ پرقابو پالیا گیا۔ٹائرشاپ کے مالک مہرعبدالرحمان کے مطابق دوکان میں تقریباََ دس لاکھ روپے کا مال تھا جو جل کر خاکستر ہوگیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں