depalpur accident 2 killed 5 injured 1,435

دیپالپور،ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق،پانچ شدید زخمی


دیپالپور،مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق،پانچ شدید زخمی،حادثات پاکپتن اور اوکاڑہ روڈ پر پیش آئے زخمی لاہور ریفرکردئیے گئے تفصیلات کے مطابق دیپالپور میں پاکپتن روڈ پر شمس آباد کے قریب خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں آموں کا ٹرک گاڑی پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں تین سگے بھائیوں سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کو ڈرائیو کرنیوالاچوتھا ببھائی احمد موقع پر جاں بحق ہوگیا زخمیوں میں شامل احمدوقاص،اعظم،بلال اور احمدوقاص کو لاہور ریفر کردیا گیاجہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے دوسرا حادثہ اوکاڑہ روڈ پر سوبھارام پل پر پیش آیا جس میں تیز رفتار رکشے نے موٹرسائیکل سوار کو روند ڈالا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیاجبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں