رپورٹ:اوکاڑہ ڈائری
دیپالپور،ٹریفک حادثہ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل بہاولنگر عاصم حمید جاں بحق،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس پرموشن کورس کرکے پاکپتن واپس آرہے تھے دیپالپور کے نوحی علاقہ اڈہ سکھ پور کے مقام پر خوفناک ایکسیڈنٹ میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل بہاولنگر عاصم حمید جاں بحق ہو گئے ان کیساتھ مزید چھ افراد زخمی بھی ہوئے ۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب لاہور سے پاکپتن آنیوالی ہائی روف مخالف سمت سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس سے ہائی روف میں سوار ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل عاصم حمید سمیت سات افراد شدید زخمی ہوگئے۔جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا تاہم عاصم حمید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل پولیس پرموشن کورس مکمل کرکے لاہور سے پاکپتن واپس آرہے تھے۔