دیپالپور پاکپتن روڈ 19 ایس پی کے قریب کوسٹر نے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیاجس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا دوسرے کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثہ کے بعد سینکڑوں مظاہرہن نے دیپالپور پاکپتن روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔مظاہرین نے سڑک پر ٹائروں کو آگ لگا کر ریسکیو 1122 اور پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی۔لوگوں کا کہنا تھا کہ ریسکیو اور پولیس اگر بروقت امداد کو پہنچ جاتی تو قیمتی جان بچائی جاسکتی تھی اس لئے مرنے والے کی موت کے ذمہ دار یہ دونوں ادارے ہیں۔
