walk arranged by traffic police for traffic laws awainess 541

دیپالپور،ٹریفک قوانین اورحادثات سے بچاؤ کیلئے آگہی واک کا اہتمام کیا گیا

دیپالپور میں ٹریفک پولیس کے زیراہتمام ایک واک منعقد کی گئی جس کا مقصد ٹریفک قوانین سے آگہی اور حادثات سے بچاؤ کیلئے عوام میں شعور بیدار کرنا تھا۔واک کچہری چوک سے شروع ہوکر بس سٹینڈ دیپالپور تک کی گئی.اس موقع پر اتحاد پریس کلب سے گفتگو کرتے ہوئے انسپکٹر فخرنزیربھٹی نے کہا کہ عوام ٹریفک قوانین کو فالو کریں اور چھوٹے بچوں کو بائیک یا گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں تو ٹریفک حادثات میں کافی حد تک کمی آسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تیز رفتاری اور ہیلمٹ کے بغیر سواری بھی حادثات کی ایک بڑی وجہ ہے۔واک میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں