traffic rules,traffic police,motorway police 459

دیپالپور،ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے سیمینارمنعقد

دیپالپور، رضوی چوک دیپالپور میں ٹریفک قوانین سے آگاہی کے سلسلے میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی موٹروے پولیس میاں مسعود الرحمان وٹو،ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس سجاد خان ٹکا ،ڈی ایس پی ٹریفک پولیس وسیم اختر،سرپرست منی گڈز ٹرانسپورٹ یونین دیپالپور زاہدجوئیہ اورصدراتحاد پریس کلب حافط جمشید اشرف نے کہا کہ ٹریفک قوانین کا سمجھنا ہر ڈرائیور کیلئے انتہائی ضروری اور ان پر عملدرآمد انسانی زندگیوں کے بچاوَ میں بہت ممدومعاون ثابت ہوتا ہے مقررین کا کہنا تھاکہ ٹریفک رولز سے روشناس کروانے کیلئے ہم ہر شہری تک اپنا پیغام پہنچا رہے ہیں اور سب کو انہیں فالوکرنا چاہئے ۔ خاص طور پر ہیلمٹ کا استعمال انتہائی ضروری ہے جبکہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون بالکل استعمال نہیں کیا جانا چاہئے علاوہ ازیں دھند میں غیرضروری سفرسے گریز کیا جائے تاہم اس کے مضراثرات سے بچاوَ کیلئے احتیاطی تدابیراور فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کیا جائے ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں