اوکاڑہ ڈائری رپورٹ
پاکپتن پر واقع املی موتی میں موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، خاتون اوراس کیساتھ دوسالہ بچی شدید زخمی ہوگئیں جن کو ریسکیو ٹیم نے فوری تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دیپالپور پہنچا دیا تاہم دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئیں۔خوفناک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار ساٹھ سالہ خاتون اور دوسالہ بچی کو شدید نوعیت کی ہیڈ انجری ہو گئی۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 دیپالپور کی ایمبولینس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کوابتدائی طبی امدا دے کر تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور منتقل کر دیا جہاں پر دونوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ارشاد بی بی زوجہ یاسین عمر ساٹھ سال اور عروج دختر حبیب الرحمن عمر دو سال سکنہ توحید پور دیپالپور کے ناموں سے ہوئی ہے۔