دیپالپور،تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کے واش روم سے نومولود بچے کی نعش برآمد ہوئی ہے ۔اس متعلق تھانہ سٹی دیپالپور میں ڈاکٹر ذوہیب کی مدعیت میں درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق صبح سات بجے سٹاف نرس نے انہیں اطلاع دی کہ ایمرجنسی کے زنانہ وارڈمیں موجود واش روم کے فلش میں نومود بچی پڑی ہے جسے فوری چیک کیا گیا تاہم وہ مردہ پائی گئی ۔اسی بارے جب ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال دیپالپور ڈاکٹرنویدحفیظ ڈولہ سے موقف لیاگیا تو ان کا کہنا تھا کہ تمام مریض واش روم استعمال کرتے ہیں۔ہمیں اس بارے صبح معلوم ہوا تاہم اس بچی کا پوسٹ مارٹم کیا جارہاہے اور تحقیقات کی جارہی ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور تبریز صادق مری کا کہنا ہے کہ یہ ایک قتل ہے اور اس میں ملوث ملزمان کو ہرگز معاف نہیں کیاجائے گا۔
