رپورٹ:قاسم علی
اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور رانا اورنگزیب نے محکمہ صحت کے افسران کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال دیپالپور میں قائم کرونا سنٹر کا وزٹ کیا اور کرونا ویکسین کو بھی چیک کیا۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ کرونا سے بچاؤ کیلئےعوام احتیاطی تدابیر کو اختیار کریں کرونا سے ڈرنے کی نہیں بلکہ پرہیز اور احتیاط کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومتی سطح پر کرونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین فراہم کی جارہی ہے اور ہسپتال میں ابتک ساٹھ سال سے زائد عمر کے پانچ سوسے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔اور اچھی بات یہ ہے کہ ابھی تک اس ویکسین سے ایک بھی سائیڈ ایفیکٹ سامنے نہیں آیا ہے۔علاوہ ازیں رانا اورنگزیب نے ڈپٹی ڈی ایچ او کیساتھ ڈینگی کے حوالے سے بھی میٹنگ کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔