thq depalpur doctor tahir baloch passed away 400

دیپالپور،ٹی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر طاہربلوچ انتقال کرگئے

دیپالپور،ٹی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر طاہربلوچ انتقال کرگئے،نماز جنازہ ان کے آبائی شہر چیچہ وطنی میں ادا کردی گئی، تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں بطور انستھیزیاسپیشلسٹ فراءض سرانجام دینے والے ڈاکٹرطاہربلوچ اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے ۔ چھیالیس سالہ ڈاکٹرطاہربلوچ عرصہ دس سال سے دیپالپور میں خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔ ان کی میت ان کے آبائی شہر چیچہ وطنی میں پہنچائی گئی جہاں موضع اوکانوالہ بنگلہ میں ان کی نمازجنازہ ادا کردی گئی جس میں عوام کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں