رپورٹ:قاسم علی
ٹی ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ،مریضوں کو مشکلات کا سامنا،ریڈیالوجسٹ کی تعیناتی فوری یقنی بنائی جائے ،عوام کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دیپالپورمیں مریضوں کو علاج معالجے میں شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔
علاج کیلئے آنیوالے افراد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دیپالپورمیں الٹرساؤنڈ مشین تو دستیاب ہے لیکن طویل عرصہ سے ریڈیالوجسٹ موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے اس قیمتی مشین سے عوام کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے ۔ہسپتال میں فوری ریڈیالوجسٹ تعینات کیا جائے تاکہ لوگوں کو الٹراساؤنڈ کیلئے پرائیویٹ مہنگی فیسیں نہ بھرنی پڑیں ۔علاوہ ازیں لوگوں نے ٹراما سنٹر کے جلد از جلد قیام کو یقینی بنایا جائے تاکہ حادثات کے شکار افراد کا فوری علاج ہسپتال میں ہی ہو سکے اور ریفر کرنے کی وجہ سے کئی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔عوام نے سیکرٹری ہیلتھ اوروزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال کو جلد از جلد جدید سہولیات سے مزین کیا جائے۔