دیپالپور،ٹی ایچ کیو ہسپتال میں کارڈیک سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔
دیپالپور,تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں کارڈیک سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا،ضلعی صدر پی ٹی آئی سیدعباس رضا رضوی سمیت پی ٹی آئی عہدیداران کی شرکت تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دیپالپور میں کارڈیک سنٹر کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ۔سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر ضلعی صدر پی ٹی آئی سیدعباس رضا رضوی ،جنرل سیکرٹری طارق ارشاد خان،سید نقی گیلانی، سردار شہریار موکل اورسید گلزار حسنین شاہ موجود تھے جنہوں نے کارڈیک سنٹر کو مقامی عوام کیلئے ایک نعمت قراردیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسردیپالپور ڈاکٹر عادل رشید نے اتحاد پریس کلب کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایچ کیو میں کارڈیک سنٹر کا قیام ایک تاریخی لمحہ ہے جس سے عوام کو بہت فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایچ کیو میں سہولت نہ ہونے کے سبب دیپالپور ،حجرہ شاہ مقیم، بصیر پور، حویلی لکھا اورمنڈی احمد آباد سے آنیوالے دل کے مریضوں کو اوکاڑہ یا لاہور ریفر کرنا پڑتا تھا ۔