دیپالپور کے نواحی گاؤں شریف نگر(ککیاں والی نزد ہیڈ گلشیر ) کا رہائشی خان محمد موچی ولد رانجھا جو کہ پانچ دن سے لاپتہ تھا اس کی لاش ہیڈ گلشیر دو نہروں کے درمیان سے برآمد ہوگئی ہے مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی اور متعلقہ تھانہ بصیر پور کا ایس ایچ او آفتاب صابراپنی نفری کیساتھ جبکہ ساہیوال سے بھی انویسٹی گیشن ٹیم پہنچ گئی .اہل علاقہ اور خان محمد کے بیٹے یوسف نے بتایا کہ ان کا والد ہرروز کی طرح 27 ستمبر کو بھی بھیڑ بکریاں چرانے ہیڈگلشیر آیا لیکن واپس نہیں گیا جس پر ہم پانچ روز تلاش کرتے رہے اور آج ہیڈ گلشیر سے دوکلومیٹر آگے جھاڑیوں کے درمیان سے اس ک نعش ملی ہے.یوسف نے خدشے کا اظہار کیا کہ اس کے والد کو قتل کیا گیا ہے پولیس نے یوسف کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے.اس موقع پراہل علاقہ بھی کافی تعداد میں موجود تھے.
