دیپالپور،پاکستانی عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،میاں فخرمسعود بودلہ
دیپالپور،پاکستانی عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،وزیراعظم عمران خان کے دانشمندانہ فیصلے کو امن پسند دنیا سراہ رہی ہے ،میاں فخر مسعود،راجہ غضنفر تفصیلات کے مطابق دیپالپور میونسپل کمیٹی میں بلدیہ دیپالپور کے خصوصی اجلاس میں چیئرمین میاں فخرمسعود بودلہ اور وائس چیئرمین راجہ غضنفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا جس طرح موثرجواب دیا ہے اس نے پاکستانی عوام کا سر فخر سے بلند کردیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے اب ایسی غلطی کی توہماری عوام اپنی بہادرسپاہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔اجلاس میں ایک قرارداد بھی پاس کی گئی جس میں بھارتی جارحیت کی بھرپور مذمت کی گئی اورموجودہ جنگی صورتحال میں وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی کو سراہنے کیساتھ ساتھ افواج پاکستان کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پر بلدیہ کے تمام کونسلرز،سماجی،علمی و ادبی اور صحافتی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔