دیپالپور،پاکستان تحریکِ اتحاد کے چیئرمین چوہدری اورنگزیب جٹ پی ٹی آئی میں شامل

آج دیپالپور کی سیاسی فضا میں اس وقت خاصی گرما گرمی پیدا ہو گئی جب پاکستان تحریک اتحاد کے چیئرمین چوہدری اورنگزیب جٹ نے پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔انہوں نے یہ اعلان چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد کیا ہے۔

یاد رہے چوہدری اورنگزیب جٹ گزشتہ برس سے اپنی سیاسی جماعت پاکستان تحریک اتحاد کے پلیٹ فارم سے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔


چندروز قبل دیپالپور کی مشہور سیاسی شخصیت میاں بلال عمر بودلہ نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا تھا اور اب چوہدری اورنگزیب جٹ سرا نے بھی کپتان کی ٹیم میں شامل ہو نے کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری اورنگزیب جٹ سرا نے اپنی پارٹی پاکستان تحریک اتحاد پر پاکستان تحریک انصاف میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں اہم شخصیات کے پی ٹی آئی میں شمولیت کے اعلانات پر پی ٹی آئی کے ورکرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ چوہدری اورنگزیب جٹ اور میاں بلال عمر بودلہ پی ٹی آئی کی مضبوطی کا سبب بنیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button