depalpur,governer punjab ch sarwar meeting with ulma e kram 444

دیپالپور،پاکستان کی سلامتی اوراستحکام کیلئےعلماء اورعوام کو مل کرکردارادا کرنا ہوگا،گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور

دیپالپور،پاکستان کی ترقی و بقامیں علم وامن دوست علماء اور شخصیات کا اہم کردار ہے پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے ملکر کردار ادا کرنا ہوگاعلماء کرام محراب ومنبر سے اخوت وبھائی چارے کے فروغ کیلئے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں اسلام اور وطن دشمن قوتوں کا مقصد انتشار پھیلانا ہے جسے متحد ہوکر ناکام بناناعلماء کرام کی ذمہ داری ہے تمام مسالک اورطبقات کا ملکی ترقی میں اہم حصہ ہے سیرت النبی ﷺ حقوق العباد کی ادائیگی پر زور دیتی ہے پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں ملک وقوم کیلئے قربانیاں دینے والے قومی ہیرو ہیں معاشرے کی بہتری کیلئے علماء پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے،بھائی چارے کے فروغ اور رواداری کیلئے ملکر آواز اٹھائیں ماہ ربیع الاول میں حضور اکرم ﷺ کی سیرۃ طیبہ اور اسوۂ حسنہ کوفروغ دیں تاکہ عوام میں آگاہی پیدا ہو سکے ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے معروف مذہبی وسماجی شخصیت وائس چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان وسیکرٹری جنرل انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پنجاب الحاج حافظ محمد شعبان صدیقی سے گورنر ھاؤس لاہور میں ملاقات کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ علماء کرام اسلام کے پیغام عدل اور صبر وبرداشت کے پیغام کو عام کریں اس موقع پر الحاج حافظ محمد شعبان صدیقی نے کہا کہ مدارس عربیہ ملک کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ونگہبان ہیں پاکستان ہمارا ملک ہے اس کی سلامتی میں ہی ہماری سلامتی ہے حکومت پاکستان کے ہر مثبت پہلو کی مکمل حمایت ہر سطح پر کریں گے ہم نے ہمیشہ فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے اور مذہبی ہم آہنگی کوعام کرنے کیلئے ہر ممکن تگ ودو اور عملی جدوجہد کی ہے پیغام پاکستان قومی بیانیے کو ہر سطح پر بیان کریں گے۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.