دیپالپور،پاکپتن روڈ پر ٹریکٹرٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر،دو افرادجاں بحق،اڈہ امین آباد کے قریب حادثہ پیش آیا،نعشوں کے گھرپہنچنے پر کہرام مچ گیا تفصیلات کے مطابق آج شام پاکپتن روڈ پر اڈہ امین آباد کے قریب خوفناک ایکسیڈنٹ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہارگئے بتایا جاتا ہے کہ چک بیدی کے رہائشی دو نوجوان گوہر اور ماجد دیپالپور آرہے تھے کہ امین آباد پٹرول پمپ کے سامنے مخالف سمت سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی نے ان کو بری طرح کچل ڈالا جس سے دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو قبضے میں لے کرکاروائی شروع کردی۔
