دیپالپور، پرائم نیوز کا افتتاح سید قاسم علی شاہ نے کر دیا 107

دیپالپور،پرائم نیوز چینل کا افتتاح،معروف موٹیویشنل سپیکر سید قاسم علی شاہ کی خصوصی شرکت

نامور موٹیویشنل سپیکر سیدقاسم علی شاہ کی دیپالپور آمد،نئے چینل کے آغاز پر فیاض شیرازی خراج تحسین کے مستحق ہیں، پرائم نیوز چینل کے افتتاح پر گفتگو تفصیلات کے مطابق دیپالپور سے پرائم نیوز چینل نے نشریات کا آغاز کردیا چینل کا باقاعدہ افتتاح نامور موٹیویشنل سپیکر سیدقاسم علی شاہ نے کردیا ہے۔

افتتاح کے بعدنجی میرج ہال میں گفتگو کرتے ہوئے سیدقاسم علی شاہ نے سی ای او پرائم نیوز چینل سید قاسم علی شاہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔ان کا کہنا تھاکہ پرانے وسینئرصحافیوں کو ایسے نوجوان صحافیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے جو اپنے قلم اور کیمرے سے حق اور سچ کی آواز بلند کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اب صحافت چند مخصوص ہاتھوں تک محدود نہیں رہی سوشل میڈیا نے ہر ایک کو ایک طرح سے صحافی بنا دیا ہے اب ہر کوئی سوشل میڈیا پر اپنی مثبت سوچ کا اظہار کر کے معاشرے میں بہتری لا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خالق کائنات انسان کی کمزوریوں سے خوب واقف ہے اور اس کا ظہار بھی قرآن میں کیا گیا ہے اللہ کا فرمان ہے کہ انسان جلد باز ہے ایک اور مقام پر فرمایا گیا کہ انسان بڑا ناشکرا ہے لیکن اس کیساتھ ہی ہی فرمایا کہ اللہ صبر کرنے والوں اور شکر کرنے والوں کو پسند کرتا ہے ،ہم اپنی زندگی پر غور کریں تو وہ دو حروف میں سمٹ جائے گی الحمدللہ اور استغفراللہ یعنی اللہ کی عنایات پر الحمدللہ اور اپنی کوتاہیوں پر استغفراللہ ۔سی ای او پرائم نیوز فیاض شیرازی اور ملک نعمان نے کہا کہ وہ اس چینل کے ذریعے علاقہ بھر کے مسائل کو اجاگر کرنے کیساتھ ساتھ تعلیم پر فوکس کریں گے انہوں نے پروگرام میں شرکت کرنیوالے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا ۔پروگرام میں ضلع اوکاڑہ بھر سے وکلاء برادری،سماجی و علمی شخصیات اور معروف صحافیوں سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس پروقار افتتاحی تقریب کے اختتام پر سی ای او پرائم نیوز فیاض شیرازی کی جانب سے سید قاسم علی شاہ کو خصوصی شیلڈ پیش کی گئی جبکہ شرکاء کو پرتکلف ظہرانہ بھی دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں