livestock exposed in depalpur 501

دیپالپور،پراسرار بیماری کے باعث جانوروں کی ہلاکتوں پرمحکمہ لائیوسٹاک کا موقف سامنے آگیا

دیپالپور کے نواحی علاقے جمیعت سنگھ میں گزشتہ دس دنوں سے جانوروں میں ایک پر اسرار بیماری پھیلنے سے غریب کسانوں محمد رفیق، محمد مشتاقِ اورغلام محمد کے دس جانور جن میں بھینسیں اور بچھڑے شامل ہیں اچانک ہلاک ہو گئے ہیں روزانہ اس گاؤں میں ہرروز جانور ہلاک ہو رہے ہیں اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے متعدد مرتبہ دیپالپورمیں قائم محکمہ لائیو سٹاک سے رابطہ کیا تاکہ جانوروں میں تیزی کے ساتھ پھیلنے والے وائرس کی تشخیص اورعلاج ممکن ہو سکے مگر اہل علاقہ کے مطابق گزشتہ دس دنوں میں محکمہ لائیوسٹاک کا کوئی ڈاکٹراس علاقہ میں نہیں پہنچ سکا جس کے باعث جانوروں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے.اس سلسلے میں اوکاڑہ ڈائری نے جب محکمہ لائیوسٹاک سے رابطہ کیا تو ڈاکٹر خالد قیصر نے بتایا کہ گزشتہ دس روز سے ان کی اور تمام عملہ کی ڈیوٹی الیکشن میں پولنگ سٹیشنوں پر تھی اور اس دوران دفتر میں کسی بھی جانور کی ہلاکت یا وائرس کی شکائت موصول نہیں ہوئی ہے آج جیسے ہی ہمیں اس بارے معلوم ہوا تو ہم اتوار کی چھٹی کے باوجود جمیعت سنگھ گئے اور مردہ جانوروں کا پوسٹ مارٹم کیا اور نمونے حاصل کئے جن کو لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے اور کل تک اس کی رپورٹ آنے پر مناسب اقدامات کئے جائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں