باپ بیٹا عدالت سےبری ہونے کے بعد خوش تھے مگر انہیں کیا پتا تھا کہ جیل سے رہائی کیساتھ ہی انہیں آج زندگی سے ہی آزاد کردیا جائے گا۔دیپالپور میں پرانی دشمنی پر باپ بیٹے کو قتل کر دیا گیا.نجم خان اپنے بیٹے راجہ خان کیساتھ دیپالپور کچہری میں پیشی پر آیا ہوا تھا۔کچہری سے نکلتے ہی دو موٹرسائیکل ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس سے دونوں باپ بیٹا موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔مقتولین کا تعلق حویلی لکھا سے تھا۔جبکہ فائرنگ کے بعد بھاگتے ہوئے ایک ملزم کو پولیس اور عوام نے پکڑ لیا۔گرفتار ملزم کا کہنا تھا کہ مقتول نے چند برس قبل اس کے بھائی کو قتل کیا تھا جس کا اس نے آج بدلہ لیا ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور قصور روڈ پر ٹریفک بھی جام ہوگئی۔پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کاآغاز کردیا۔
اس لنک پر کلک کر کے آپ وڈیو دیکھ سکتے ہیں۔