دیپالپور،پرنسپل سپیریئرکالج اخترعباس کی طرف سے ٹیم ریونیو سٹارزکے اعزاز میں ظہرانہ 300

دیپالپور،پرنسپل سپیریئرکالج اخترعباس کی طرف سے ٹیم ریونیو سٹارزکے اعزاز میں ظہرانہ

اوکاڑہ ڈائری سپورٹس رپورٹ

پرنسپل سپیریئر کالج پرنسپل اختر عباس کاٹیم ریونیو سٹارزکے اعزاز میں ظہرانہ، نیوزی لینڈ کی طرف سے دورہ منسوخ کرنے کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھایاجائے،میاں کلیم اللہ ڈولہ سپیریئر کالج دیپالپور کے پرنسپل اختر عباس کی طرف سے ٹیم ریونیو سٹارز کی مسلسل دوسری بار کامیابی پر ٹیم کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ۔یاد رہے ٹیم ریونیو سٹارز نے سی پی ایل 2020 اور سی پی ایل 2021 لگاتار دو سیزن میں فاتح بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے ان مسلسل کامیابیوں پر معززین علاقہ اور سپورٹس سے محبت رکھنے والوں کی طرف سے مبارکبادی پیغامات اور دعوتوں کا سلسلہ اب تک جاری ہے اور گزشتہ روز سپیریئر کالج دیپالپور کے پرنسپل اختر عباس نے ٹیم ریونیو سٹارز کے اعزاز میں پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا جس میں ٹیم کے کپتان مدثر حسین بھٹہ ، نائب کپتان محمد کلیم اللہ ڈولہ، رائے اسد کھرل، عقیل حسن، حافظ اعظم، ہاشم رضا، اسامہ پیسر، علی رضا، وقار یونس، بلال ساقی، شفقت علی اور فاروق احمد اہلمد تحصیل کورٹس دیپالپور نے شرکت کی۔ بعد ازاں پرنسپل اختر عباس نے ٹیم کو کالج کی خوبصورت بلڈنگ کا وزٹ بھی کروایا۔

اس موقع پر اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو کرتے ہوئے میاں کلیم اللہ ڈولہ نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے حوالے سے ایک آئیڈیل اور محفوظ ملک ہے جہاں کی نہ صرف سیکیورٹی ایجنسیاں دنیا بھر میں اپنا الگ مقام رکھتی ہیں بلکہ یہاںکی عوام بھی غیرملکی کھلاڑیوں سے انتہائی پیار کرتی ہے ۔ایسے میں کسی ناخوشگوار واقعے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا مگر اس سب کے باوجود نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ کینسل کرنا انتہائی افسوسناک ہے جس سے نہ پاکستانی شائقین کوسخت مایوسی ہوئی ہے بلکہ نیوزی لینڈ کی اس حرکت سے پاکستان کی انتہائی طاقتور سیکیورٹی ایجنسیوں کو مشکوک بنانے کی کوشش کی گئی ہے ۔پی سی بی کو چاہئے کہ وہ اس معاملے کو آئی سی سی میں اٹھائے اور سخت احتجاج ریکارڈ کرائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں