دیپالپور،پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین میڈم عاطرہ طارق اپنے فرائض منصبی سے دستبردار

دیپالپور،پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین میڈم عاطرہ طارق اپنے فرائض منصبی سے دستبردار ہوگئیں انہوں نے اپنی سروس کا آغاز 1987ء میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ وھاڑی میں اسسٹنٹ لیکچرارسے کیا اس کے بعد 1988ء میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں ان کی تقرری ہوگئی جہاں 1990ء میں وہ لیکچرار کے عہدے پر ترقی کرگئیں ۔1992ء سے لے کر 2004ء تک آپ نے بطور ڈی ڈی او فرائض سرانجام دئیے ۔اور پھر اسی برس اسسٹنٹ پروفیسر و پرنسپل بن گئیں ۔2015میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی ہوئی اور ساتھ بطور پرنسپل بھی اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں۔میڈم عاطرہ طارق نے ستائیس برسوں میں بیشمار بچوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کیا جو آج اعلیٰ عہدوں پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔میڈم عاطرہ طارق نے زیادہ تر اپنے فرائض دیپالپور میں سرانجام دئیے ان کی تعلیمی میدان میں کوششوں کے نتیجے میں طالبات میں تعلیم کا رجحان زیادہ ہوا اور بہت زیادہ داخلوں کی وجہ سے حکومت کو حویلی لکھا روڈ پر پانچ ایکڑ پر مشتمل نئی بلڈنگ بنانا پڑی جو کہ اب آخری مراحل میں ہے جس میں وسیع ہال،سٹاف کیلئے رہائشگاہیں،مسجد،لیبارٹری اور دیگر جدید سہولیات ہوں گی۔اہل علاقہ نے میڈم عاطرہ طارق کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button