پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی،مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑ لی،آٹھ سو کلو گرام مردار گوشت تلف کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے صحت دشمن عناصر کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور گزشتہ رات گئے کاروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑ لی۔ محکمہ کے مطابق 800 کلو گرام مردہ مرغیوں کو موقع پر تلف کر دیا گیا ۔مردہ گوشت ضلع بھر کے شوارمہ و برگر پوائنٹس اور ہوٹل وغیرہ پر استعمال ہونا تھا ۔:ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی شروع کردی گئی ہے۔
