دیپالپور،پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف کی جانب سے کرونا وائرس سے آگہی کیمپ منعقد،کرونا وائرس سے خوفزدہ ہونے کی بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں،عاصم علی تفصیلات کے مطابق پنجاب پیرا میڈیکل سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے کرونا وائرس سے آگہی کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور میں کیمپ منعقد کیا گیا جس میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہسپتال کے عملہ،ریسکیو ملازمین اور عوام میں ماسک بھی تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر اتحاد پریس کلب کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے تحصیل صدر عاصم علی خان،چیئرمین ٹی ایچ کیو چوہدری علی احمد اور جنرل سیکرٹری چوہدری واجد نزیر نے کہا کہ کرونا وائرس سے خوفزدہ ہونے کی بجائے اپنے اردگرد ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور خاص طور پر ہاتھوں اور پاؤں کو بار بار دھوئیں جو کہ اسلام کا حکم بھی ہے انشااللہ کرونا وائرس سے حفاظت رہے گی۔
