حجرہ،پوسٹ گریجوایٹ کالج کےطلبہ کا ڈی پی ایس انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج

پوسٹ گریجوایٹ کالج حجرہ شاہ مقیم کے سینکڑوں طلبہ نے قصورروڈ پر شدید احتجاج کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈی پی ایس حجرہ انتظامیہ نے ان کے کالج کے کمروں پر قبضہ کررکھا ہے جبکہ کالج کے طلبہ تعداد زیادہ ہونے کے باعث کھڑے ہوکر لیکچر لینے پر مجبور ہیں۔طلبہ کا کہنا تھا کہ کالج کے طلبہ کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرچکی ہے مگر ہمیں صرف چھ کمرے میسر ہیں جو کہ انتہائی کم ہیں اور ہم کمروں سے باہر گراؤنڈ میں پڑھنے پر مجبور ہیں۔مظاہرین نے اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور تبریز صادق مری،ڈپٹی کمشنر مریم خان اور سیکرٹری تعلیم سے مطالبہ کیا ہے ڈی پی ایس انتظامیہ سے ہمارے کمرے ڈی پی ایس انتظامیہ سے واپس دلائے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button