دیپالپور،پولیس ان ایکشن،خطرناک گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

دیپالپور،پولیس ان ایکشن،خطرناک گینگ سرغنہ سمیت گرفتار،گینگ بنک سے رقم نکلوانے والوں سے گن پوائنٹ پر رقم چھین لیتا تھا تفصیلات کے مطابق دیپالپور پولیس نے خطرناک گینگ کوسرغنہ سمیت گرفتار کرلیا ہے ۔ اس گینگ کے گرفتار ارکان میں محمدآصف،عمرعاشق اور ناصر شہزاد شامل ہیں جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ ڈی ایس پی چوہدری انعام الحق نے اتحاد پریس کلب کیساتھ گفتگو میں بتایا کہ یہ گینگ زیادہ تر بنک سے رقم نکلوانے والوں کو گن پوائنٹ پر لوٹتا تھا ۔ خطرناک گینگ کی گرفتاری پر ڈی پی او اوکاڑہ جہانزیب نزیر نے ڈی ایس پی چوہدری انعام الحق،ایس ایچ او صدر ملک طارق اعوان اور ایس ایچ او سٹی خرم شہزاد کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے ۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button