police action manshiat frosh giriftaar 463

دیپالپور،پولیس اِن ایکشن،بدنام زمانہ منشیات فروش ساتھیوں سمیت گرفتار

دیپالپور،ملک طارق جاوید اعوان SHO تھانہ صدر نے ہمراہ ملازمین مخبر کی اطلاع پر نواحی گاوں ڈولووال میں چھاپہ مارا تو بدنام زمانہ منشیات فروش محمد عباس کھرل اپنے ساتھیوں شفقت علی بلوچ اور اقبال وٹو کے ساتھ ملکر شراب کشید کرتے ہوئے رنگے ہاتھون پکڑا گیا.پولیس نے چالو بھٹی ،ایک ڈرم لہن، شراب کشید کرنے کے آلات اور 60 لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا.اس موقع پرملک طارق جاوید اعوان ایس ایچ او تھانہ صدر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ منشیات معاشرے کو اندر سے کھوکھلا کر رہی ہے نوجوان نسل منشیات کی وجہ سے پستی کی طرف جا رہی ہے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اور جلد سب منشیات فروش جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں