depalpur police k qabzay se mulzim farar 782

دیپالپور،پولیس حراست سےخطرناک ملزم کے فرار پر ڈی پی او اوکاڑہ کا سخت ایکشن

ایک روز قبل دیپالپور تھانہ سے ارادہ قتل کے خطرناک ملزم فرار ہوگیا جس پر ڈی پی او اوکاڑہ اطہراسماعیل نے ایکشن لیتے ہوئے تھانہ سٹی دیپالپور کے چار کانسٹیبلان طارق،مبارک،آصف اوراےایس آ ئی سردار خاں کو فوری معطل کر کے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کردیا ہے۔یاد رہے ملزم ظفراقبال جوکہ رضاکار بھی رہ چکا ہے اس نے چند روز قبل بصیر پور میلے کے دوران ایک شہری کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔جس پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا تاہم گزشتہ روز وہ پولیس حراست سے فرار ہوگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں