okara police distribute Rashan in poor peaople dur to cronavirus lock down,Okara Diary 388

دیپالپور،پولیس کی جانب سے مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا

تھانہ صدر دیپالپور میں ڈی پی او اوکاڑہ عمرسعید ملک کی ہدایات پر 125مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ایس پی انویسٹی گیشن شمس الحق ،ڈی ایس پی عابد حسین ظفر ،اے ایس پی علیم خان اورتھانہ صدر دیپالپور اختر خان نے 125بیوگان و دیگر مستحقین میں راشن بیگ تقسیم کئے ۔ یاد رہے کرونا وائرس کے پھیلاوَ کو روکنے کیلئے لاک ڈاوَن کے باعث ایک بڑے طبقے کو مشکلات کا سامنا ہے جس پر ڈسٹرکٹ پولیس نے ایک فنڈ قائم کیا تھا جس میں ایک رضا کار سے لے کر ڈی پی او تک سب نے اپنا حصہ ڈالا ہے اور اب ضلع اوکاڑہ کے مختلف علاقوں میں راشن تقسیم کیا جارہا ہے ۔ عوام نے پولیس کی جانب سے اس کاوش پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں