paramedical staff on protest in depalpur 515

دیپالپور،پیرا میڈیکس نےالائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل کا قیام عمل میں لانے کا مطالبہ کردیا

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دیپالپور میں تحصیل بھر کے ڈسپینسرزنے ہنگامی اجلاس بلایا جس میں انہوں نے اوکاڑہ ڈائری اور اتحاد پریس کلب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے عطائیوں کے خلاف کاروائی کا حکم خوش آئند ہے جس کی ہم مکمل حمائت کرتے ہیں لیکن عطائیوں کی آڑ میں کوالیفائیڈ ڈسپینسرز کو پریشان کرنازیادتی ہے ان کا کہنا تھا کہ کوالیفائیڈ ڈسپینسرزانجیکشن لگانے سے لے کر ڈرپ لگانے تک اور بی پی چیک کرنے جیسے تمام اہم ترین امورہسپتالوں میں تو سرانجام دے رہے ہیں مگر یہ انتہائی مضحکہ خیز بات ہے کہ ہسپتالوں میں تو انہیں پریکٹس کی اجازت ہوتی ہے مگر پرائیویٹ اجازت نہیں ان کا کہنا تھا کہ بیس پچیس سال تک ہسپتالوں میں عوام کی خدمت کرنے والے کوالیفائیڈ ڈسپینسرزاوربغیر کسی ڈگری کے انسانی جانوں کیساتھ کھیلنے والے عطائی ڈاکٹروں میں فرق کرتے ہوئے کوالیفائیڈ ڈسپینسرز کو پریشان کرنا بند کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ پیرا میڈیکس کیلئے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ ہیلتھ کیئرکونسل کی اجازت اوراس کی رجسٹریشن کے تحت متعین کردہ دائر کار کے تحت کوالیفائیڈ ڈسپینسرز بھی پرائیویٹ پریکٹس کرسکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں