دیپال پور،پیغام پاکستان مشترکہ قومی بیانیہ امن و یکجہتی کی طرف اہم پیشرفت ہے پیغام پاکستان دہشت گردی ،انتہاپسندی کے خاتمے، اخوت ومحبت اور بھائی چارے کے فروغ میں معاون ومددگار ثابت ہوگا پیغام پاکستان قومی بیانیے سے مسلکی و لسانی تعصب کا خاتمہ ممکن ہے پاک آرمی ملک کا اثاثہ ہے جنکی قربانیوں کی بدولت پاکستانی عوام محفوظ ہے اتحاد بین المسلمین کے فروغ اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے پیغام پاکستان کا پلیٹ فارم بنیادی کردارکی حیثیت کا حامل ہے ملک سے جہالت،بدامنی ،دہشت گردی اورشرانگیزی کے خاتمے میں افواج پاکستان کا بنیادی کردار ہے ان خیالات کا اظہار خطیب ومہتمم مرکز توحیدوسنت جامعہ ریاض الجنہ ،نوجوان مذہبی سکالر صاحبزادہ مولانا محمد حسان صدیقی اورمرکزی وائس چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان الحاج حافظ محمد شعبان صدیقی نے مرکزی جامع مسجد ریاض الجنہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ اسلام کا پیغام امن بلا تفریق تحفظ و سلامتی فراہم کرتا ہے جو پیغام پاکستان میں بنیادی طور پر موجود ہے غیر مسلموں کی جان ومال اور عبادت گاہوں کا تحفظ اسلامی ریاست کی ذمہ داری ہے پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکاروں کو اسلامی قوانین کیمطابق ہر طرح کی مکمل آزادی ہے علماء کرام محراب ومنبر سے پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے آوازبلند کرتے رہیں گے پاکستان کی بقا اور دہشت گردی کیخلاف جانیں قربان کرنے والے ملک وقوم کے ہیرو ہیں افواج پاکستان ، سیکورٹی سلا متی کے اداروں کیساتھ پوری پاکستانی قوم کھڑی ہے پاکستان کی بنیاد کلمہ طیبہ بنا جو سینکڑوں قربانیوں کے بعد الگ خطے کی صورت میں حاصل ہوا پاکستان کے دفاع اور استحکام کے لیے ہر طرح کی قربانی دیں گے شرپسند عناصر کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں اخوت ومحبت ،اتحاد واتفاق اور بھائی چارے کی فضا کو عام کرتے رہیں گے اس موقع پرعلماء ،طلباء ،وکلاء ،تاجر،اساتذہ،سماجی وسیاسی زعماء ،صحافی، عمائدین علاقہ اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے پیغام پاکستان قومی بیانیے کی مکمل تائیدوحمایت کی۔
