pti,pmln,depalpur,NA 143,PP 187,POLITICS 588

دیپالپور،پیپلز پارٹی کے حامی معروف اور بااثرخاندان نے پی ٹی آئی امیدواروں کی حمائت کردی

دیپالپور،معروف قانون دان قاضی ضرغام الحق نے گلزارسبطین اور طارق ارشاد کی حمائت کردی،قاضی فراز رسول،قاضی سعد وقاص حیدرسمیت سینکڑوں افراد موجود تھے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دیپالپور کی معروف قاضی فیملی نے سینئرقانون دان قاضی ضرغام الحق،قاضی فراز رسول قاضی سعد وقاص حیدر اور دیگر فیملی اور قریبی ساتھیوں سمیت این اے 143میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سیدگلزارسبطین شاہ اور پی پی 187سے چوہدری طارق ارشاد کی حمائت کا اعلان کردیا ہے .واضح رہے کہ قاضی خاندان پیپلزپارٹی کیساتھ منسلک رہاہے اورقاضی فراز رسول کو سدا بہار کونسلر بھی کہاجاتا ہے جبکہ قاضی ضرغام دیپالپور بار میں سب سے زیادہ عرصہ تک صدر دیپالپور بارایسوسی ایشن رہے ہیں اس لحاظ سے قاضی فیملی شہر میں خاصا اثرورسوخ اورووٹ بنک رکھتی ہے اور ان کی حمائت کو پی ٹی آئی اپنی بڑی کامیابی سمجھا جارہاہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں