دیپالپور،پی ایف یو جے کی جانب سے پاکپتن میں لیگی ایم پی اے کے صحافی پر قاتلانہ حملے کی بھرپور مذمت
دیپالپور میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس تحصیل دیپالپور کا مذمتی اجلاس زیر صدار ت چوہدری عرفان بھنڈاری صدر منعقد ہوا جس میں ضلعی جنرل سیکر ٹری مظہر عباس چوہدری نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں تحصیل بھر سے تمام پریس کلبز کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافیوں چوہدری عرفان بھنڈاری ، مظہر عباس چوہدری ، چوہدری محمد حسین ایازاورچوہدری محمد اشفاق ارائیں نے کہا کہ پاکپتن میں لیگی ایم پی اے نوید احمد اور ساتھیوں کی جانب سے انکے خلاف حقائق پر مبنی خبروں کو نشر کرنے پر نجی ٹی وی کے صحافی افتخار احمد بھٹی پر قاتلانہ حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور لیگی ایم پی اے کی جانب سے اس فعل کو شرمناک اور بزدلانہ قرار دیا گیا انہوں نے کہا کہ ایسا عمل صحافیوں کو حق اور سچ کی آواز بننے سے نہیں روک سکتا لیگی ایم پی اے کی جانب سے اس بزدلانہ حملے کو پوری صحافی برادری پر حملہ قرار دیا گیا انہوں نے کہا کہ یہ ایک صحافی پر نہیں بلکہ آزادی صحافت پر حملہ ہے ڈی پی او پاکپتن اس حوالے سے فوری نوٹس لیں اور ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں فوری گرفتار کیا جائے بصورت دیگر پنجاب بھر سے تمام صحافی برادری بالخصوص پاکستان فیڈرل یونین آف جر نلسٹس اپنے صحافی بھائی کی آواز بنے گی ہر فورم پر احتجاج کیا جائے گا