سیکرٹری انصاف لائرز فورم دیپالپورمیاں کلیم اللہ ڈولہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان عطیہ خداوندی ہے جسے اللہ نے بیشمار وسائل سے نوازرکھا ہے لیکن ماضی میں بہتر لیڈرشپ نہ مل سکنے کی وجہ سے پاکستان ترقی نہ کرسکالیکن اب عمران خان کی صورت میں پاکستان کو ایسا رہنما ملا ہے جو ارض وطن کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچادے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کرپشن کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے انشااللہ نئے پاکستان میں کسی کرپٹ کو سرچھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک صحیح سمت میں جارہاہے اور مستقبل میں عوام کومزید بہتری دیکھنے کو ملے گی۔
