amjad waheed,sardar shehryar mokal 972

دیپالپور،پی ٹی آئی رہنما نویدمیواتی کے بیٹےکاعقیقہ سیاسی اجتماع بن گیا

دیپالپور،پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماء محمد نوید میواتی کے بیٹے رامش نوید کے عقیقے کی تقریب سیاسی اجتماع بن گئی ، ضلع بھر میں سے پارٹی قائدین سمیت عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت ، میرج ہال میں پی ٹی آئی کے ترانے گونجتے رہے ، چیف آرگنائزر پی ٹی آئی ملک غلام نبی کھوکھر کی خصوصی شرکت ، معزز مہمانوں میں سید عباس رضا رضوی ، سردار شہر یار موکل ، سید علی عباس گیلانی ، راؤ صفدر علی خاں ، چوہدری طارق ارشاد خاں ضلعی صدر، ڈاکٹر امجد وحید ڈولہ ، میاں سجاد احمدوٹو ایڈووکیٹ، کاشف گجانہ ایڈووکیٹ،اعجاز ناصرایڈووکیٹ،میاں محمد شریف ظفر جوئیہ ایڈووکیٹ ، نصیر خاں ایس ایچ او ، میاں اسرار احمد جوئیہ ، ارسلان جوئیہ، راؤ انعام علی خاں ، راؤ سلمان علی خاں ، شوکت علی قریشی ایڈووکیٹ ، سردار شجاعت احمد بیگو کا ، رانا عبد القیوم سمیت معززین علاقہ اور پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر ہال میں پارٹی ترانے گونجتے رہے اور موحول نے جلسے کا روپ دھار لیا اور دعوت پارٹی اتحاد کی علامت بن گئی اس موقع پر چیف آرگنائزر ملک غلام نبی کھوکھر نے کہا کہ این اے 142اور پی پی186 میں پارٹی جس امیدواروں کو ٹکٹ دے گی تمام امیدواران پارٹی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں مکمل سپورٹ کریں گے انہوں نے کہا کہ تمام امیدواران موجودہ حالات میں انتیس اپریل کو لاہور میں ہونے والےجلسے ،،کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور زیادہ سے زیادہ کارکنان کو لاہور جلسے میں شمولیت کی دعوت دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں