پاکستان تحریک انصاف سوشل میڈیا ٹیم دپیالیور کے زیر اہتمام نومنتخب ضلعی قیادت تحریک انصاف اوکاڑہ کے اعزاز میں ایک مبارکباد پارٹی منعقد کی گئی ۔یاد رہے سید عباس رضا رضوی کے صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع اوکاڑہ بننے کے بعد نئی باڈی کے اعزاز میں منعقد کی جانیوالی یہ اولین تقریب تھی جس میں نومنتخب ضلعی قیادت کے اراکین اور تحریک انصاف اوکاڑہ کے دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اس مختصر مگر پروقار پروگرام میں سید عباس رضا رضوی (صدر پی ٹی آئی اوکاڑہ) سید گلزارِ سبطین شاہ صاحب ، سردار حیدر علی وٹو (امیدوار تحصیل صدر دپیالیور)معظم جہانگیر وٹو (سینئر نائب صدر)علی عباس گیلانی (نائب صدر)فیاض قاسم وٹو صاحب(ڈپٹی جنرل سیکرٹری) سید اسرار حسن گیلانی راؤ ندیم بابر، نجم الحسن گیلانی ، ملک غلام نبی کھوکھر ، صابر ڈولہ ایڈووکیٹ ،محمدعرفان سگی اور دیگر مقامی رہنماؤں نے شرکت کی،

سید عباس رضا رضوی صاحب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انصاف سوشل میڈیا ٹیم دپیالیور کو مبارکباد پیش کی کہ انہوں ایک زبردست ٹیم تشکیل دی ہے، اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر بھی انصاف سوشل میڈیا ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا کہ آپ نے نئی ضلعی قیادت منتخب ہونے کے بعد پہلا باقاعدہ سیاسی کنونشن منعقد کروایا، اور سید عباس رضا رضوی صاحب نے وعدہ کیا کہ وہ اس انصاف سوشل میڈیا ٹیم کو بھرپور سپورٹ کریں گے اور اس ٹیم کو باقاعدہ آفیشلی نونٹفائی بھی کروایا جائے گا، اس کے ساتھ انہوں نے تحریک انصاف اوکاڑہ کی تمام مقامی قیادت کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم اظہار بھی کیا، اور اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ آنیوالے بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی کے لیے بھرپور محنت کی جائے گی،

اس کے علاوہ میاں معظم جہانزیب وٹو، فیاض قاسم ، سید علی گیلانی سید اسرار حسن گیلانی ،ملک غلام نبی کھوکھراور دیگر رہنماؤں نےبھی اپنے خطاب میں انصاف سوشل میڈیا ٹیم کو کامیاب کنونشن کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور انصاف شوشل میڈیا ٹیم کو بھرپور سپورٹ کرنے کا وعدہ بھی کیا،تمام مقررین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ضلعی باڈی کے انتخاب پر اعلیٰ قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ ہم نئی باڈی کی قیادت میں پارٹی کا مشن مزید آگے بڑھائیں گے۔ امیدوار تحصیل صدر جناب سردار علی حیدر وٹو نے اپنے خطاب میں کہا اگر وہ منتخب ہوگئے تو انشاء اللہ وہ پارٹی کو ٹاؤن اور وارڈ کی سطح پر منظم کریں گے اور پارٹی کو گراس روٹ لیول تک لے کر جائے گے

انصاف سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے جنرل سیکرٹری محمد ساجد صدام نے گروپ کے اغراض و مقاصد اور اہداف سے ضلعی قیادت کو آگاہ کیا اور ان کو اپنی ٹیم کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔محمدساجد صدام کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کے میعار زندگی کو بہتر بنانے اور ملک کو صحیح ڈگر پر چلانے کیلئے کوشاں ہے اس مشن میں پاکستان تحریک انصاف کا ہر نوجوان اپنے قائد عمران خان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔اور چونکہ آج کل سوشل میڈیا رائے عامہ میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے اس لئے ہم نے مقامی سطح پر سوشل میڈیا ٹیم تشکیل دی جس کا مقصد پاکستان تحریک انصاف کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کا جواب دینا اور عوام کو حقائق سے روشناس کروانا ہے ۔انہوں نے اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ موجودہ حکومت عمران خان کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہوں پر گامزن کرے اور اس کیلئے تحریک انصاف کا ہر نوجوان اپنے عظیم قائد کے ہمراہ کھڑا ہے۔

انصاف سوشل میڈیا ٹیم دپیالیور کے تمام ممبران نے کنونشن میں بھرپور شرکت کی اور اس کو کامیاب کروانے میں بھرپور کردار ادا کیاخاص طور پر کلیم اللہ ڈولہ صاحب (چیئرمین) راؤ روحیل صاحب (سرپرست )یاسین ترابی (سینئر نائب صدر) محمد عمران ریحان (نائب صدر ) محمد ساجد صدام (جنرل سیکرٹری) کاشف اقبال(سوشل میڈیا ہیڈ) ملک جاسم تقی (اسسٹنٹ سوشل میڈیا ہیڈ) آصف ریحان (ایڈیشنل سیکرٹری) مہر عابد منظور، محمد اختر ، عرفان سیکھرا ، محمد علی عدنان ، مہر محمد تنویر اعظم، میاں اشرف بھٹی صاحب، چوہدری نواز یاسین ، عامر شہزاد صاحب ، محمد ریان وحید اقبال ڈولہ، رضوان حمید خان ، میاں حزقیل ، ڈاکٹر محمد پرویز صاحب، رانا محمد ساجد (رانا کلر لیب والے) بابا محمد سلیم اور ملک مرتضیٰ کی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو تمام مہمانوں نے خوب سراہا۔
