mohal bradri ne n league ko chor dia 742

دیپالپور،پی ٹی آئی میرٹ اور انصاف کی بالا دستی کیلئے کوشاں تحریک کا نام ہے،ڈاکٹرامجدوحید ڈولہ

دیپالپور،پی ٹی آئی میرٹ اور انصاف کی بالا دستی کیلئے کوشاں تحریک کا نام ہے،نظریاتی افرادپی ٹی آئی کا اثاثہ ہیں جو پارٹی کی مضبوطی کا باعث بنتے ہیں،ڈاکٹرامجدوحید ڈولہ ،موہل برادری نے ن لیگ چھوڑکرپاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دیپالپور کے نواحی گاؤں بہاولداس میں میاں مظفرقادرموہل کی رہائشگاہ پر عمائدین علاقہ کو دئیے گئے ڈنر میں بہاولداس کی موہل برادری نے ن لیگ کو الوداع کہہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پرخطاب اور اتحاد پریس کلب کیساتھ گفتگوکرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماامیدوار پی پی 186ڈاکٹرامجدوحید ڈولہ نے موہل برادری کی پی ٹی آئی میں شمولیت کو خوش آئندقراردیتے ہوئے کہا کہ نظریاتی کارکن کسی بھی جماعت کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں جو پارٹی کی مضبوطی کا باعث بنتے ہیں پی ٹی آئی محض ایک سیاسی پارٹی نہیں بلکہ انصاف اورمیرٹ کی بالادستی کیلئے کوشاں ایک تحریک کا نام ہے اور جو بھی اس تحریک میں شامل ہوگا وہ تحریک انصاف کا ہی رکن تصورہوگا کیوں کہ پی ٹی آئی کا اصولی موقف یہ ہے کہ پاکستان میں انصاف کی بالادستی ہونی چاہئے اور تعصبات کے نظام کی بجائے میرٹ کو فروغ ملنا چاہئے ۔باشعور لوگوں کو چاہئے کہ وہ باقی جماعتوں کے کارکنان کی طرح محض جیالے بننے کی بجائے تعمیری سوچ کو فروغ دیں ۔پروگرام میں پی ٹی آئی ضلع اوکاڑہ کے صدررانا طارق ارشاد خان،سردار شہریارموکل،میاں شجاع حسن خان وٹو،راؤصفدر علی خان،میاں شعیب مرتضی جوئیہ،چوہدری آصف رسول موہل،ملک وقار نول نے بھی خطاب کیا اورعبدالوحید موہل،معاذاخترموہل،فہداکبرموہل،حافظ عبداللہ،ناصرقریش موہل،میاں یاسرموہل،کیپٹن باسط قریش موہل ،ساجدنیازموہل اورمیاں شہزاد موہل سمیت تمام برادری کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں