دیپالپور،پی ٹی آئی حکومت موجودہ دور کی ایسٹ انڈیا کمپنی بن چکی ہے،راؤمحمد اجمل خان
سیاسی و مذہبی شخصیت پیرنوید اویسی،پیر ریاض حسین اور پیرمبشراویسی کی رہائشگاہ پر افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پاکستان مسلم لیگ ن راوَمحمداجمل خان نے کہا کہ یہود و نصاریٰ کی گود میں پلنے والے بچے کو اقتدار میں لانے والے بھی آج پریشان ہیں جس کی ناکام پالیسیوں نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ہے ۔ تین لفظوں پر مشتمل حکومت نے پورا ملک تین لفظی آئی ایم ایف کے ہاتھوں فروخت کردیا ہے جس کی سخت شرائط کے باعث آنیوالے دنوں میں مہنگائی کا ایک اور طوفان آئے گا ۔ انہوں نے موجودہ حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ایسٹ انڈیا کمپنی بن چکی ہے جس کو عوام کے دکھوں سے کوئی سروکار نہیں عمران نیازی یہود و نصاری کی گود میں پلنے والا وہ بچہ ہے جس کو اقتدار میں لانے والے بھی آج پچھتا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کو روک کر عوام دشمنی کی گئی ہے حکومت ان منصوبوں پر بیشک اپنی تختیاں لگالے مگر خدارا ان کو مکمل کرے تاکہ عوام ان سے مستفید ہوسکیں ۔ انہوں نے اس موقع پر توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ دیپالپور میں گورنمنٹ گرلز کالج کا منصوبہ میرے دور میں لایا گیا جو سترہ کروڑ کی مالیت سے مکمل کیا جانا تھا جس کا ستانوے فیصد کام مکمل ہوچکا ہے صرف دو کروڑ کا فنڈ ریلیز کر کے اگر اس کا باقی ماندہ کام مکمل کروا دیا جائے توہمارے علاقے کی بچیوں کو بہترین ماحول میں بہترین تعلیمی ادارہ میسر آجائے گا مگر حکومت کی نا اہلی کے باعث ایسا ممکن نظر نہیں آرہا ۔ افطار ڈنر میں علاقہ بھر کی سیاسی،سماجی و صحافتی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔