جمیعت علمائے اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانامفتی صفی اللہ نے جامعہ زکریا اسلامیہ دارالقرآن میں منعقدہ تربیتی سیشن اور بعد ازاں اوکاڑہ ڈائری کیساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنایا گیا مگر غیر ملکی قوتیں پاکستان میں اسلامی نظام کے قیام میں بڑی رکاوٹ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ طاغوتی طاقتیں پاکستان میں اسلامی آئینی شقوں کو سازش کے تحت ختم کرنے کیلئے نوجوان نسل کو گمراہ کررہی ہیںلیکن جمعیت علمائے اسلام ان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا نے کے لئے برسر پیکار ہے

عوام انتخابات میں ہمارے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ ہم ملک میں اسلام کا نظام نافذ کرسکیں۔ٹرانس جینڈر بل کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم خواجہ سراؤں کے حقوق کے ہرگز خلاف نہیں ہیں بلکہ ہم اس بل کی آڑ میں بے حیائی کی اجازت نہیں دے سکتے ۔عمران خان بڑے شوق سے احتجاج کریں یہ ان کا جمہوری حق ہے لیکن اب ہرکوئی جان گیا ہے کہ وہ جھوٹے پروپیگنڈے سے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ دن رات دوسروں کو چور کہنے والا خود سب سے بڑا ڈاکو ہے۔ تربیتی کنونشن میں تحصیل امیر مولانا عبداللہ زکریا ، جنرل سیکرٹری مفتی نذیر احمد ،حافظ عبید الرحمن خان کاکڑ ترجمان جمعیت علما اسلام، مولانا اہل اللہ زکریا ،سیکرٹری مولانا عمران معاویہ ،وقار محبوب مولانا غلام رسول شاکر، مولانا شاہد محمود، مولانا عبدالستار، شعیب احمد، حکیم شیر محمد،محمد عمر خان آفتاب احمد خان حافظ امداداللہ عثمان ڈوگر شہادت علی حافظ محمد اسلم محمد ارشد،سید شمس الحق گیلانی ضلعی امیر ڈاکٹر صفدر ندیم سیکرٹری ضلعی سیکرٹری انفارمین سید احتشام شاہ گیلانی عزیز محمود خان اور حافظ محمد حسین سمیت تحصیل بھر سے جمیعت علمائے اسلام کے کارکنان نے شرکت کی۔