دیپالپور،چالاک دشمن سن لے،پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیرہے،حافظ جمشید اشرف
اتحاد پریس کلب کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر حافظ جمشید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان مالک کائنات کی عظیم نعمت اور تحفہ ہے جو اللہ نے رمضان المبارک کے ماہ مبارک اور شب معراج کو عطا فرمایا اور انشااللہ اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کے ناپاک عزائم کبھی پورے نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین اور پروفیشنل فوج ہے جو کسی بھی دشمن کی کسی بھی سازش اور حملے کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ان کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی ممالک ہیں اور بھارت کی شرانگیزی پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے کر بھسم کرسکتی ہے ۔اس لئے عالمی برادری خطے میں امن و امان کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔