242

دیپالپور،چالیس ڈی میں فری میڈیکل کیمپ منعقد،تین سو مریضوں کا علاج

رپورٹ:قاسم علی

دیپالپور اوکاڑہ روڈ پر مثالی گاؤں چالیس ڈی میں ملک مبشر علی نوناری کی رہائشگاہ پر ایک این جی او کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ لاگای گیا جس میں چائلڈ سپیشلسٹ،جنرل فزیشن اور آئی سپیشلسٹ ڈاکٹرز نے تین سو سے زائد مریضوں کو فری چیک اپ اور ادویات فراہم کیں۔میڈیکل کیمپ میں الٹرا ساؤنڈ اور مختلف امراض بلڈ پریشر،شوگر،ہیپاٹائٹس اورجلدی امراض وغیرہ سے بچاؤ بارے بھی آگہی فراہم کی گئی۔ عوام نے فری میڈیکل کیمپ کے آرگنائزرزملک مدثر علی نوناری،ملک مبشر نوناری، میاں خلیق الرحمن ڈولہ،ملک مجیدالرحمن نوناری،میاں شفیق الرحمن ڈولہ،ملک شفقت علی نوناری، ملک ارتقا نوناری،ملک جاوید نوناری، ملک آصف ندیم نوناری، ملک اسلم نوناری کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں