دیپالپورمیں پاکپتن روڈ پر واقع گاؤں25 ایس پی کے قریب چاول کی فیکٹری میں 35 سالہ کاشف علی کام کر رہا تھا جو دوران ڈیوٹی اچانک مشین میں پھنس گیا،کاشف علی کی گردن مشین میں آنے کے باعث دم توڑ گیا واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مشین میں پھنسی ہوئی نعش نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی.
