دیپالپور،چراغ سکول سسٹم کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد

چراغ سکول سسٹم دیپالپورکی سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں بچوں نے اپنی خوبصورت پرفارمنس ،ٹیبلوزاور ترانوں سے حاضرین کو مسحورکئے رکھا۔ڈائریکٹر کاشف حنیف چوہدری نے کہا کہ چارسال قبل ہم نے اس ادارے کی بنیاد رکھی ہمارے خلوص اور عوام کے اعتمادسے اللہ نے اس ادارے کو ترقی سے نوازا۔انہوں نے کہا کہ سکول میں صرف رٹا سسٹم پر توجہ دینے کی بجائے ہم بچوں کی ذہنی تربیت بھی کرتے ہیں اور اسلامی تعلیمات کیلئے عالمہ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔اس موقع پرقاسم علی،رانا محمدافضل ،قاری عطاءالمحسن سیال،چوہدری محمدسرور،ساجدنصیر،خالدذیشان،ملک سلیم،چوہدری صفدر،میاں نویدنصرت،ساجدمہراورچوہدری اقبال سمیت والدین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button