depalpur educational news 596

دیپالپور،چراغ سکول سسٹم کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد

ڈاکٹر امجد وحید ڈولہ نے کہا کہ ہر ایک کو اپنی زندگی بنانے اور سنوارنے کا موقع دو بار ملتا ہے ایک وہ وقت ہوتا ہے جب وہ بچپن اور جوانی میں ہوتا ہے اس وقت اس کے پاس ایک موقع ہوتا ہے کہ وہ پڑھ لکھ کرملک وقوم کیلئے کارہائے نمایاں سرانجام دے سکے لیکن اگر وہ کسی مجبوری کے باعث پڑھ لکھ نہیں سکتا تو شادی اور اولاد کے بعد قدرت والدین کو ایک اور موقع دیتی ہے اور وہ موقع یہ ہوتا ہے کہ کسی محرومی کے باعث جو تعلیم و تربیت وہ خود حاصل نہیں کرسکے وہ اپنی اولاد کو دے کر اپنی اس کمی کو پورا کرسکتے ہیں ایسے میں اپنی اولاد کی زندگی میں دراصل وہ بھی جیتے ہیں اپنے بچوں کی کامیابی کو والدین اپنی کامیابی سمجھتے ہیں جب ان کا بچہ سکول میں کوئی پوزیشن حاصل کرتا ہے یا کوئی میڈل لیتا ہے تو وہ ایسے ہی محسوس کرتے ہیں جیسے یہ اعزازات خود ان کو مل رہے ہوں ایک بہتر معاشرے کی تشکیل میں والدین کا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہوتا ہے جو ہمیں پوری ذمہ داری کیساتھ نبھانا چاہئے ۔اس موقع پر ڈائریکٹرادارہ چوہدری کاشف حنیف اور پروفیسر محمد حسین وٹو نےبھی خطاب کیا پروگرام میں قاری عطالمحسن سیال،چوہدری ابتسام سرور شامی،فدا حسین بھٹہ،چوہدری محمد شفیق،حاجی ہاشم علی اور عاصم حسین سمیت بچوں کے والدین کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے کامیاب پروگرام پر چوہدری کاشف حنیف اور سکول انتظامیہ خصوصاََ قاری محمد صفدر،محمد مدثر علی اور سکول سٹاف کو مبارکباد پیش کی۔

depalpur educational news chiragh school syestem
professor dr amjad waheed daula news

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں